مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔مکین نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی افغانستان کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر جان مکین نے خبردار کیا کہ اگر طے شدہ منصوبے کے تحت 2016 کے اختتام تک افغانستان سے امریکی فوج کو نکال لیاگیا تو نہ صرف امریکہ اب تک افغان جنگ میں ہونے والی پیشرفت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا بلکہ اس سے خطے میں ایسے خطرات سر اٹھائیں گے کہ جن پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی اور موسم گرما میں لڑائی کے مخصوص سیزن کے تناظر میں خطے میں خطرات موجود ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2016 کے آخر تک تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لینے کا اعلان کررکھا ہے اوراس دوران افغانستان اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریاں خود نبھائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2015 - 00:43
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔