وہابی نہ صرف پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں بلکہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے بھی عظیم خطرہ ہیں درحقیقت یارسول اللہ (ص) کہنے کے مخالف پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔ خطے میں وہابیت کے فروغ ميں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا اہم کردار ہے اور وہابی فکر کا مقابلہ در حقیقت دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وہابی نہ صرف  پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں بلکہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے بھی خطرہ ہیں در حقیقت  یارسول اللہ  (ص) کہنے کے مخالف پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔

 پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں، وہابی پہلے پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور اب وہ پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے سنجیدہ خطرہ بن گئے ہیں خطے میں وہابیت کے فروغ ميں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا اہم کردار ہے اور وہابی فکر کا مقابلہ در حقیقت دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔

باخبـر ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مدارس باقاعدہ  دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور وہ یا رسول اللہ (ص) مخالف تعلیم و تربیت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، پاکستان کی موجودہ حکومت بھی سعودی عرب نواز ہے اور وہ بھی  اہم دہشت گرد رہنماؤں  کو فوج کے شکنجے سے بچانے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں۔ دہشت گردوں کے اہم کمانڈرز اور ان کے سہولتکار پاکستان کے بڑے شہروں اور حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ فوج اپنے قیمتی ہتھیار قبائلی علاقوں کے پہاڑوں پر گرا کر ضائع کررہی ہے اگر طالبان کے حامی وہابی مدارس اور وہابی فکر کے فروغ پر پاکستان میں پابندی لگا دی جائے تو پاکستان سے دہشت گرد بالکل ختم ہوجائے گي۔یا رسول اللہ (ص) مخالف مدارس پر پابندی دہشت گردی کے خاتمہ کا بہترین علاج ہے اور پاکستان کے چپے چپے پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کی حکمرانی ہونی چاہیے اور لبیک یارسول اللہ (ص) ہی  پاکستان اور اسلام کے تحفظ کا اصلی ضامن ہے۔

لیبلز