مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے قندھار کے قونصل خانے میں تعینات اہلکار کو حراست میں رکھنے پر افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
اطلاعاتکے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور قندھار میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات ایک اہلکار کو حراست میں رکھنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار کو رہا کیا گیا ہے۔ افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کرہرا ہےجبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔