عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے مصر کے صدر السیسی کو ٹیلیفون کیا جس میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصریوں کے قتل میں وہی دہشت گرد ملوث ہیں جو عراقی شہریوں کے قتل ميں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البغدادیہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے مصر کے صدر السیسی کو ٹیلیفون کیا جس میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصریوں کے قتل میں وہی دہشت گرد ملوث ہیں جو عراقی شہریوں کے قتل ميں ملوث ہیں۔ عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رعاقی وزير اعظم حیدر العبادی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا جس ميں مصر میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے مصری شہریوں کے اہلخانہ، مصری عوام اور  مصری حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے اور بعض عرب ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت اب بند کردینی چاہیے۔اس گفتگو میں مصری صدر نے کہا کہ ہمیں ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور دہشت گردوں سے ملک و قوم کے ساتھ دین کو بھی بچانا چاہیے کیونکہ دہشت گرد دین کی آڑ میں بے دینی پھیلا رہے ہیں۔