اجراء کی تاریخ: 2 جولائی 2015 - 00:39

مصر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مصر اس وقت جنگ کی حالت میں ہے سینا میں داعش دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر اعظم ابراہیم محلب نے کہا ہے کہ مصر اس وقت جنگ کی حالت میں ہے سینا میں داعش دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر  تباہی مچائی ہے۔ مصری وزیر اعظم نے کہا کہ مصری حکومت داعش کا بھر پور مقابلہ کرے گی اور داعش دہشت گردوں کو کیف کردار تک پہنچنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگی۔ مصری فوج اور داعش وہابی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 70 مسلح افراد نے مصر کی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مصر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے 5 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 38 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔