مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2015 - 14:25
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔