مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 34 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہرکے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید 34 افراد دم توڑ گئے، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق گرمی سے متاثرہ 354 افراد اب تک اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 186 ہوچکی ہے جب کہ دیگر ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 سے زائد ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2015 - 01:04
پاکستان کے شہر کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 34 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔