مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 43 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورستان، ہلمند، غزنی سمیت مخلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر کے 43 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2015 - 01:01
افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 43 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔