مہر خبررساں ایجنسی نے ایتارتاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے-اطلاعات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا تقریبا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے-سرگئی ریابکوف نے یہ بھی کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی کا امکان پایا جاتا ہے۔کیونکہ خفیہ ایجنسیاں ایٹمی مذاکرات میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی سے متعلق خبریں منظر عام پر بھی آئی تھیں-
اجراء کی تاریخ: 26 جون 2015 - 02:19
روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے-