پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے جب کہ دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے جب کہ دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بر سر پیکار جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا اور دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کے جوانوں اور قبائلی لوگوں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے، خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا زور توڑ دیا اور دہشت گردوں کو پاک افغان سرحدتک محدود کردیا ہے، صرف فاٹا، خیبر ایجنسی اور وزیرستان سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔جنرل راحیل شریف کے مطابق امن کی بحالی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ہمدرد، مالی معاونت اور سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لیکن پاکستانی حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اپنے ہدف میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوگی جب تک پاکستان میں وہابی فکر موجود ہے کیونکہ پاکستان میں اس وقت جاری دہشت گردی وہابی فکر و سوچ کا نتیجہ ہے اور دہشت گردوں کے مالی سرپرست اور سہولتکار پاکستانی حکومت کے دست راست ہیں۔