مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ گفتگو میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان جاری خونریز لڑائی کو ختم کرانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ دینے پر زوردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے علاقہ میں دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے تمام ممالک نقصان اٹھا رہے ہیں اور مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ علاقہ میں جاری خونریز لرائی کو ختم کرانے کی کوشش کریں۔
قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے صدر روحانی کو رمضان البمارک کی آمد کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ممکن ہے بعض موارد میں دونوں ممالک کے درمیان اختلاف ہو لیکن دونوں برادر اور اسلامی ممالک ان رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں۔ شیخ تمیم نے کہا کہ ایران علاقہ کا ایک اہم اسلامی ملک ہے جو خطے کے پائدار امن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔