مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہورمیں سفاک چچا نے گھریلو تنازعہ پر 3 بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ اس دوران بچوں کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقے بیگم کوٹ میں چچا نے گھریلو جھگڑے پراپنے 3 بھتیجوں اور بھابھی پرتیزددھار آلے سے وارکیا جس کے نتیجے میں تینوں بھتیجے موقع پرہی ہلاک ہوگئے جب کہ بھابھی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال متنقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والے بچوں میں 3 سالہ کاکا،5 سالہ عظیم اور7 سالہ وسیم شامل ہیں۔،واقعہ کے بعد پولیس کی بڑی نفری نے موقع پرپہنچ کر بچوں کے چچا ملزم فریاد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2015 - 00:23
پاکستان کے شہر لاہورمیں سفاک چچا نے گھریلو تنازعہ پر 3 بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ اس دوران بچوں کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔