پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے تنازع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 کارکن ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے تنازع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)  کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 کارکن  ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تنازع پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ساجد نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے 4 کارکن ہلاک ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔