مہر نیوز/19 مئی / 2015 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے بغداد میں عراقی صدر فواد معصوم اور وزير اعظم حیدرالعبادی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان آجکل عراق کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عراقی صدر فواد معصوم اور وزير اعظم حیدرالعبادی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی اور عراقی صدر نے ایران کے بر وقت تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران  کی سلامتی کو عراق کی سلامتی جانتے ہیں اور عراق کو کبھی بھی ایران کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے مقابلے میں ایران نے عراقی حکومت اور قوم کی بر وقت مدد کی جس کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ایرانی وزیر دفاع نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ کسی بھی ملک کو عراق کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایران ہر مشکل میں عراقی عوام اور حکومت  کے ساتھ کھڑا ہے۔