علامہ شہنشاہ نقوی
-
سامراجی قوتوں کی سازشوں سے مسلم دنیا کو آگاہ کیا، علامہ شہنشاہ نقوی
ایک بیان میں پاکستانی معروف عالم دین نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے لہٰذا ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
-
علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات
سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات میں کہاکہ اہلِ علم خانقاہوں اور دانش کدوں سے نکل کر میدانِ عمل میں قوم کی رہنمائی کریں۔
-
امام علیؑ اور اولادِ علیؑ کی محبت اخروی زندگی کے لئے ذخیرہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامت ادارہ ہدایت و رہنمائی ہے ، جو اقدام امام حسین علیہ السلام نے اٹھایا اگر رسول اکرم سن ہجری میں ہوتے تو آپ بھی یہی اقدام اٹھاتے کیونکہ امام حسینؑ رسول اکرم (ص) کے تربیت یافتہ تھے۔
-
سُنی ہمارے بھائی،ہماری جان اور ہمارا دل ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے کہا کہ حسین ابن علیؑ وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نذرکر دیا اور اس طرح سید الشہداءؑ دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہوگے یہ ایام عزا،ایام صبر، اُنھی کی یادو کے ایام ہیں زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے۔
-
آئمہ اہلبیتؑ نے اپنے عمل و کردار سے انسانوں کے لئے مستحکم اور پختہ خطوط چھوڑے ہیں
پاکستانی معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کےموضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اہلبیت علیہ السلام نے اپنے اقوال و فرامین کی صورت میں بنی نوع انسان کے لئے اعلی ترین قاعدہ کلیہ اور قانون فراہم کیا ہےآئمہ اہلبیتؑ نے اپنے عمل و کردار سے بھی انسانوں کے لئے مستحکم اور پختہ خطوط چھوڑے ہیں۔