ایران میں عدالتی نظام سے وابستہ وکلا کے مرکز کے زیرِ اہتمام ’وکیل یار‘ نامی جدید روبوٹ کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ تقریب میں قانونی ماہرین، وکلا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ایران میں عدالتی وکلا مرکز کے زیرِ اہتمام ’وکیل یار‘ نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکز کے سربراہ حسن عبدلیان پور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قانونی خدمات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی متعدد مقامی دانش پر مبنی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کے قانونی نظام سے ہم آہنگ ایک ذہین نظام تشکیل دینا ہے۔
آپ کا تبصرہ