-
ٹرمپ کو برطرف کیے گئے جرنیلوں سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ اس کا مدمقابل کون ہے؟ مشیر رہبرِ انقلاب
ڈاکٹر محمد مخبر نے امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز کے شکار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی طاقت بننے کا سفر طے کیا۔
-
ایران دشمن کے ہر حملے کا 20 گنا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایرانی دفاعی صلاحیت میں اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن آج دو یا تین اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو ایران 20 مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
ایران کا آئل ٹینکروں پر امریکی حملے کے بعد باضابطہ ردِعمل؛ فیصلہ کن جواب آنے والا ہے
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنے دفاع کے فطری حق کے استعمال میں کسی شش و پنج کا مظاہرہ نہیں کریں گی اور دشمن کی ہر فوجی جارحیت کا مناسب وقت اور طریقۂ کار کے مطابق فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر 32 فضائی حملے
یمن کے مختلف صوبوں میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری، خب الشعف، صراوح اور البرح سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
-
اردن میں امریکی جنگی طیاروں کے اڈے کو نشانہ بنایا، بھرپور کاروائی جاری رہے گی، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق امریکی حملے کے جواب میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اردن کے الازرق امریکی اڈے پر حملہ کیا، جہاں F-35، F-16 اور F-15 جنگی طیاروں کے مرمتی، تیاری اور قیام کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
-
ویانا، امریکی و اسرائیلی حملے ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم نہیں کرسکتے، ایرانی وفد
ویانا میں ایرانی وفد نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملوں اور سائنس دانوں کی شہادت کے باوجود جوہری صلاحیتیں برقرار رہیں گی، کیونکہ یہ عمارتوں اور مشینوں تک محدود نہیں بلکہ علم، عزم اور ماہر انسانی وسائل پر قائم ہیں۔
-
خلیج فارس میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی
امریکی جارحیت اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، برینٹ خام تیل کے نرخ جولائی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئے۔
-
ایران اور روس نے امریکی معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم معاہدے کرلیے
ایران کے وزیر اقتصادی امور کے مطابق تہران اور ماسکو کے درمیان مالی تعاون، افرادی قوت اور روزگار کے شعبوں میں اہم معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے متبادل تجارتی راستے بھی فعال کیے جا رہے ہیں۔
-
سعودی عرب دوسرے ممالک کو یمن جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی چینل
سی این این کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر حملے کے لیے جنگی منصوبے تیار کرلیے ہیں اور امریکا و یورپی اتحادیوں سے رابطوں کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی اس جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
جولانی حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیکڑوں شامیوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں
تحقیقاتی کمیٹی نے شام میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں اور سویدا میں ہونے والے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات کی تعداد انتہائی محدود ہے، جبکہ سیکڑوں شامی شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
-
الجوف میں سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ
یمنی مسلح افواج نے صوبہ الجوف کے علاقے الیتمہ میں سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور علاقے میں ان کی پیش قدمی ناکام بناتے ہوئے دشمن کے متعدد فوجی سازوسامان کو تباہ کیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
آبنائے ہرمز میں امریکی زیر آب جاسوسی نظام کیسے سپاہ پاسداران کے ہاتھ لگ گیا؟
سپاہ پاسداران نے انٹیلیجنس اور عملی نگرانی کی بنیاد پر امریکی ساختہ زیر آب خودکار نظام Dive-LD کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جسے امریکی بحریہ مستقبل کی زیر آب جنگ کے لیے تیار کرتی تھی۔
-
یمن نے سعودی عرب کے خلاف اپنے خاص ہتھیار اب تک استعمال نہیں کیے، عرب میڈیا
المیادین کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے صوبہ الجوف میں تین روز کے دوران 135 فضائی حملے کیے، تاہم یمنی مسلح افواج کی جنگی حکمت عملی پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔
-
صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کردیا
حکومت برطانوی حکومت کی جانب سے صہیونی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی درآمد پر پابندی کے اعلان کے بعد صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے اور 12 برطانوی حکام کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
زیر آب کشتی پر ایران کا قبضہ، امریکہ کی تصدیق
امریکی حکام نے اپنی زیرِ آب کشتی کے ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فنی خرابی قرار دیا، جبکہ سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی جدید ترین خودکار زیر آب کشتی کو پکڑ لیا ہے۔
-
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ
ایران نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
-
ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی جارحیت کے بعد ایران کا بڑا انتباہ
امریکی فوج کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے فوری وارننگ جاری کر دی۔