-
آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا بھر میں تیل بحران شدت اختیار کر گیا
عالمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں تیل کے ذخائر غیر معمولی رفتار سے استعمال ہو رہے ہیں۔
-
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر دیا، صہیونی میڈیا کا اعتراف
صہیونی اخبار جروزالم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو دباؤ کے مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر بھاری اخراجات مسلط کیے۔
-
عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کن مرحلہ، کل اعتماد کا ووٹ
عراقی پارلیمان کل جمعرات کو نامزد وزیراعظم علی الزیدی کی کابینہ اور حکومتی پروگرام پر اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
-
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر نئے سوالات، صرف تین گھنٹوں میں 50 سے زائد پوسٹس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختصر وقت میں درجنوں متنازع سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ذہنی صحت سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
-
لبنان کی جنگ میں اسرائیل کی برتری کو چیلنج، حزب اللہ کے 11 بڑے اسٹریٹجک کامیابیاں سامنے آگئیں
لبنان میں جاری جنگ کے دوران حزب اللہ نے متعدد اہم عسکری اور سیاسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے اسرائیل کی حکمت عملی اور خطے کی طاقت کے توازن کو متاثر کیا ہے۔
-
حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرونز نے اسرائیلی فوج کو بے بس کر دیا
ایک اسرائیلی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے فائبر آپٹک سے چلنے والے ڈرونز اسرائیلی فوج کی آپریشنل صلاحیت کو محدود کر رہے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات
مسقط میں ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہازرانی اور اپنے خودمختار اختیارات پر زور دیا۔
-
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کا صہیونی فوج پر جوابی ڈرون حملہ
صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی گاڑی اور مواصلاتی آلات کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
-
ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ، مظاہرین کا ایران سے اظہار یکجہتی
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بعض جاپانی شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خلاف نعرے لگائے اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
-
پوپ لیو چہاردہم نے ایرانی سفیر کو ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتی اعزاز سے نواز دیا
ویٹی کن نے ایران کے سفیر محمد حسین مختاری کو سفارتی تعلقات، امن اور مکالمے کے فروغ میں کردار پر "The Order of Pius IX" کے اعزاز سے نوازا۔
-
چین کو تیل کی برآمدات سے ایران کی آمدنی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں ایران نے چین کو تیل کی برآمدات سے تقریباً 5.3 ارب ڈالر کمائے جو حالیہ برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔
-
امریکی غیر معقول مطالبات معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز رویہ، غیر معقول مطالبات اور نیک نیتی کا فقدان جنگ کے خاتمے اور کسی بھی معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
-
ایران کے ساتھ 40 روزہ جنگ میں امریکہ نے 1300 پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے، عبرانی میڈیا
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں بڑی تعداد میں پیٹریاٹ میزائل ختم ہونے کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے سالانہ پیداوار بڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
-
جنگ کا مستقل خاتمہ اور پابندیوں کا خاتمہ ایران کے مذاکراتی اصول ہیں، کاظم غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی، محاصرہ ختم، نقصانات کا ازالہ اور ایران کے حقوق کے احترام کے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں۔
-
ایران کے حقوق تسلیم کیے جائیں ورنہ مزید فوجی شکستوں کا سامنا ہوگا، ایرانی وزارت دفاع
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے ایران کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو انہیں سفارتی اور عسکری محاذ پر دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔