-
ایران میں موساد کے دو دہشت گرد نیٹ ورک تباہ، ایک دہشت گرد ہلاک
ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے دعوی کیا ہے کہ موساد سے وابستہ دو دہشت گرد سیلز کو ناکام بنا کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
دشمن کو جنگی اہداف کے حصول میں ناکامی ہوئی، ترجمان ایرانی فوج
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا اور ایران نے اپنی مکمل فوجی صلاحیت برقرار رکھتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور کیا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہیدؒ پر توقیر کھرل کی کتاب منظر عام پر آگئی
کتاب میں مختلف ملکی و غیر ملکی صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ممتاز مبصرین کے کالمز شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہیدؒ کے حوالے سے پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والے اداریے بھی کتاب کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز میں ایرانی آبدوزیں دشمن جہازوں کی نگرانی اور تعاقب پر مامور
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملکی ساختہ ہلکی آبدوزیں آبنائے ہرمز میں دشمن جہازوں کی نگرانی، تعاقب اور ممکنہ کارروائی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔
-
جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کو حزب اللہ کے ڈرونز سے شدید مشکلات
صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے انہیں پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
-
ایرانی افواج ہائی الرٹ، دشمن کے لیے خلیج فارس کو جہنم بنانے کی دھمکی
ایرانی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس میں کسی بھی حملے کا بھرپور اور براہ راست جواب دیا جائے گا۔
-
دوحہ کے قریب کارگو جہاز پر حملہ
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دوحہ کے شمال مشرق میں ایک کارگو جہاز پر حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔
-
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مجموعی دفاعی تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
-
اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائی سے پہلے عراق میں خفیہ اڈا قائم کیا، امریکی میڈیا
امریکی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے قبل عراق کے صحرا میں ایک خفیہ اڈا قائم کیا تھا۔
-
امریکی قرارداد کی حمایت پر ایرانی رکن پارلیمنٹ کی بحرین کو وارننگ
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو اس اقدام کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
-
جنوبی لبنان: غاصب صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کے ڈرون حملے جاری
لبنانی مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں، تنصیبات اور مواصلاتی گاڑیوں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
-
ایرانی جہازوں کے خلاف کاروائی کی صورت میں نشانہ بنایا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب نے انتباہ کیا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔
-
غزہ اور ایران کے خلاف جارحیت پر مفتی اعظم عمان کی امت مسلمہ سے اتحاد کی اپیل
عمان کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ غزہ اور ایران کے خلاف جاری جارحیت کے مقابلے کے لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر کھڑا ہونا چاہیے۔
-
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر فاسفورس بمباری کی اطلاعات
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے دوران سفید فاسفورس والے بم استعمال کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔