4 مئی، 2026، 7:23 PM

امریکی بحری محاصرہ ناکام؟ ایرانی گیس بردار جہاز باآسانی نکل گیا

امریکی بحری محاصرہ ناکام؟ ایرانی گیس بردار جہاز باآسانی نکل گیا

ایرانی گیس لے جانے والا جہاز “زافیا” امریکی بحری محاصرے سے گزرنے میں کامیاب ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، “ٹینکر ٹریکرز” نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی مائع گیس لے جانے والا جہاز “زافیا” امریکی بحری محاصرے سے گزرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

الجزیرہ کے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جہاز امریکی بحریہ کی جانب سے قائم کردہ محاصرے کے دائرے سے باآسانی نکل گیا۔

 “ٹینکر ٹریکرز” نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ تقریباً تین ہفتے قبل انہوں نے XAVIA (9052331) نامی جہاز کو ایران کے شہر عسلویہ میں اپنی کھیپ لوڈ کرتے ہوئے دیکھا تھا، جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

امریکی بحری محاصرہ ناکام؟ ایرانی گیس بردار جہاز باآسانی نکل گیا

مزید کہا گیا کہ اس جہاز کو آخری مرتبہ دو روز قبل عمان کے شہر صحار کے قریب دیکھا گیا۔

News ID 1939136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha