اس روایتی ماتمی جلوس میں قم میں رہنے والے نجفی اپنے عزاداری کے دستوں کو گزرخان میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام میں جمع ہونے کے بعد آگے بڑھاتے ہیں اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ پر جا کر کریمہ اہل بیت سے تعزیت کرتے ہیں۔
اس جلوس میں اٹھائی جانے والی مشعلیں ان مشعلوں کی علامت ہیں جن کے ذریعے یزیدیوں نے ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے خیمے کو آگ لگائی تھی اور اس جلوس میں ڈھول کا وسیع پیمانے پر بجانا بھی یزیدی لشکر کے خیمہ گاہ حسینی پر حملے کے دوران ڈھول بجانے کی یاد دہانی ہے۔ اونچی آواز میں ڈھول پیٹنا بھی اس واقعے کی یاد ہانی ہے جب یزیدی لشکر کے ڈھول پیٹنے کے شور میں خیام حسینی میں موجود خواتین اور بچوں کے رونے کی آواز دب گئی۔
آپ کا تبصرہ