13 جنوری، 2019، 12:57 PM

ایران کے وزیر خارجہ آج عراق روانہ ہوں گے

ایران کے وزیر خارجہ آج عراق روانہ ہوں گے

آج بروز اتوار اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ عراق روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج بروز اتوار اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ عراق روانہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے وفد میں ملک کے درجنوں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ، عراق کے شہرکربلا اور سلیمانیہ میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں توانائی اور ٹرانزٹ سمیت دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ امور پر بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستانی دانشوروں کی نشست، ایران اور ھند اقتصادی فورم اور رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں بھی شرکت کی تھی۔

News ID 1887261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha