مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھوں کی آبادی پروہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 10 سکھ باشندوں سمیت کم سےکم 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ ہوتے ہی سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ صوبائی گورنر عطا اللہ خوگیانی نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خودکش تھا، تاہم انہوں نے حملے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھوں کی آبادی پروہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 10 سکھ باشندوں سمیت کم سےکم 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1881877
آپ کا تبصرہ