5 فروری، 2018، 4:41 PM

روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کو رد کردیا

روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کو رد کردیا

روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔ روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ موجودہ شرائط میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی شرائط غیر منطقی ہیں جو اس معاہدے کے متن کے سراسر خلاف ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکہ پر عدم اطمینان اور عدم اعتماد صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی امریکی رفتارکے بارے میں عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔

News ID 1878534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha