مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پولیس نے استنبول میں کرد تنظیم " پ ک ک " کے دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے دہشت گردانہ حملے میں استفادہ کا منصوبہ تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے پولیس کے مطابق دہشت گرد استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ترکی کی پولیس نے استنبول میں کرد تنظیم پ ک ک کے دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
News ID 1877672
آپ کا تبصرہ