مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے شام میں امریکہ کی احمقانہ اور غیر سنجیدہ رفتار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی احمقانہ رفتار آگ کے ساتھ بازی کا مصداق ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کا شوم مثلث اپنے ممالک میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں بدامنی پھیلا رہا ہے اور وہ دہشت گردوں کی آشکارا اور خفیہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کی یہ احمقانہ حرکت آگ کے ساتھ کھیل کے مترادف ہے۔
علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ ، شام کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں عمل کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو عالمی امور کے بارے میں کھلی چھٹی دیدینا تاریخی غلطی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ