18 دسمبر، 2016، 3:08 PM

امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی سے نظام زندگی درہم

امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی سے نظام زندگی درہم

محکمہ موسمیات نے عوام کو قطب شمالی سے آنے والی سرد ہوائوں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے عوام کو قطب شمالی سے آنے والی سرد ہوائوں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست وسکونسن، انڈیانا، ورمونٹ اور نیوہمشائر میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری طرف شمالی ریاستیں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا ان دنوں قطب شمالی سے آنے والی شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں بسنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان دنوں چلنے والے شدید سرد ہوا میں زیادہ دیر باہر نہ نکلیں بصورت دیگر انہیں فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے۔

News ID 1869072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha