17 اپریل، 2016، 10:50 PM

ایکواڈورمیں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی

ایکواڈورمیں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی

ایکواڈور میں انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایکواڈور میں انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ سرکاری اعداد شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 233 تک جا پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایکواڈور کے سرکاری اعداوشمار کے مطابق زلزلے میں 77 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہوئے تھے۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ایکواڈور کی حکومت نے 6 صوبوں، جن میں زیادہ تر ساحلی صوبے ہیں، میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور فوج کو ان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا ہے۔

News ID 1863377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha