25 اپریل، 2013، 1:24 PM

شام

شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں نے مسجد کا مینار تباہ کردیا

شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں نے مسجد کا مینار تباہ کردیا

مہر نیوز/25 اپریل /2013ء: شام کے شہر حلب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک خوبصورت مسجد کا ہزار سالہ قدیمی مینار تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشام کے شہر حلب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک خوبصورت مسجد کا ہزار سالہ قدیمی مینار تباہ کردیا ہے۔گذشتہ برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس مسجد کے تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مسجد دنیا کی حسین ترین مساجد میں سے ایک ہے۔سانا کے مطابق اموی مسجد کا گیارھویں صدی میں قائم کردہ مینار تباہ کر ڈالا۔یہ مسجد یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ سانا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ النصرہ دہشت گرد تنظیم نے اس مشہورمسجد کے مینار کو شہید کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور مذکورہ ممالک کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں اللہ تعالی سلفی وہابیوں کو تباہ و برباد کرے جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

News ID 1820684

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha