18 اگست، 2012، 5:29 PM

کامرہ ايئر بيس پر حملے کی تحقیقات شروع

کامرہ ايئر بيس پر حملے کی تحقیقات شروع

مہر نیوز/ 18 اگست 2012ء: پاکستان کے کامرہ ايئر بيس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق ايئر مارشل اطہر حسين بخاري کي نگراني ميں تحقيقاتي کميٹي بورڈ نے تفتيش شروع کردي ہيں.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے کامرہ ايئر بيس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق ايئر مارشل اطہر حسين بخاري کي نگراني ميں تحقيقاتي کميٹي بورڈ نے تفتيش شروع کردي ہيں. تحقيقاتي کميٹي کے بورڈ کے صدر ايئر مارشل اطہر حسين بخاري کامرہ ايئر بيس پہنچ گئے ہيں جہاں وہ حملے سے متعلق معلومات جمع کريں گے. واضح رہے کہ تحقيقاتي کميٹي کے ارکان پہلے ہي کامرہ ميں موجود ہيں.

News ID 1676275

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha