ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے کویت کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا ہے

 

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے کویت کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا ہے حداد عادل اور انکے ہمراہ وفد نے آج امیر کویت "شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح"  کے ساتھ السیف محل میں ملاقات اور گفتگوکی حدادعادل نے کویت کے وزیر اعظم سے بھی السیف محل میں ملاقات اور تبادلہ خیال کیا اس موقع پر کویت کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب حداد عادل نے کویتی حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مذاکرات کئے ہیں