مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی اسیروں کی واپسی پر غزہ کے مختلف علاقوں میں عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تناظر میں آج رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا لوگوں نے رام اللہ کی شاہراوں میں پرجوش استقبال کیا۔
قدس نیوز نے بتایا ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں نے مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔
رہائی پانے والے فلسطینیوں نے کہا کہ ہم غزہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کیونکہ ہماری آزادی غزہ کی مزاحمت کی بدولت ممکن ہوئی جسے ہمیں جاری رکھنا چاہیے۔