مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فرحان حق کے مطابق انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے بعض حصوں کو مقبوضہ علاقوں سے الحاق کرنے کی قابض حکومت کی خطرناک کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے مزید کہا: قابض حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جنین شہر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری طرف مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے بھی مغربی کنارے میں غزہ کی طرح نسل کشی کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
فرانسسکا البانی نے کہا: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے اور اب تک وہ جنین میں 10 افراد کو شہید کر چکی ہے۔"