بھارتی حکام نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد عالمی سطح پر امریکی صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان کی ملاقاتوں اور مذاکرات کے بارے میں کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام وزیر اعظم نریندرمودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تیاریاں کررہے ہیں۔ یہ ملاقات ممکنہ طور پر فروری میں واشنگٹن میں ہوسکتی ہے۔

باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نئی دہلی کو امید ہے کہ بھارتی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان جلد ملاقات سے ٹرمپ کی نئی مدت کا مثبت آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔