مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے پاس تہران کے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
گروسی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عالمی جوہری نگران ادارے کے پاس تہران کے جوہری ہتھیار بنانے کا ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے افزودہ یورینیم کی ایک بڑی مقدار جمع کی ہے، جو ہتھیاروں کے درجے کے "بہت قریب" ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے ساتھ ہی معاملات کے دوبارہ آگے بڑھنے کی توقع ہے۔