اسرائیلی رژیم کے سیکورٹی ذرائع نے مغربی کنارے کے باشندوں کے خلاف صیہونی آباد کاروں کے دہشت گردانہ اور پرتشدد حملوں میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے جرائم کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ ادارے 'شباک' نے صہیونی آبادکاروں کی طرف سے دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

 صیہونی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کا صیہونی آباد کاروں کی انتظامی حراست کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مغربی کنارے کے باشندوں کے خلاف ان کے حملوں کی حمایت کرتا ہے۔ 

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے غزہ میں جنگ بندی کے باضابطہ نفاذ کے بعد بھی مغربی کنارے کے باشندوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملوں میں تیزی آگئی ہے۔


ذرائع کے مطابق تل ابیب رژیم صیہونی آبادکاروں کو فلسطینی شہریوں پر حملوں کے لئے مسلح کر رہی ہے، جو قابض فوج کے ساتھ مل کر مغربی کنارے کے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔"