مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غرب اردن کے شہر جنین کے پناہ کیمپ کے اطراف میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنین کے قریب قابض فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
صیہونی میڈیا نے کہا ہے کہ جنین میں بم دھماکے سے متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے متاثرہ مقام پر ہیلی کاپٹر اتارا گیا۔