صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر بن گوئر نے استعفیٰ دینے کے بعد اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی وزارت کے دوران صیہونی آباد کاروں کے لئے ممنوعہ ہتھیاروں کے دو لاکھ لائسنس جاری کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کے خلاف احتجاجاً نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بن گوئر نے اپنا دفتر چھوڑنے کے بعد کہا: ہم نے اپنی وزارت کے دوران ایک ناقابل تصور کام کیا، وہ یہ کہ اسرائیلی شہریوں کو 200,000 سے زیادہ ہتھیاروں کے لائسنسز جاری کئے۔

 بن گوئر نے بیزیل سموٹریچ سے بھی احتجاجاً کابینہ سے مستعفی ہونے کو کہا تاہم سموٹریچ نے دھمکی دی کہ اگر غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع نہ ہوئی تو وہ استعفیٰ دینے کے بجائے کابینہ کو ہی تحلیل کر دیں گے۔