غزہ میں جنگ بندی کے تحت شہر کے جنوب میں واقع نتساریم سے صہیونی جھنڈا اتار دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے بعد معاہدے پر عملدرامد جاری ہے۔

قدس چینل کے مطابق صہیونی صحافی مینڈی رازل نے نتساریم سے اسرائیلی پرچم ہٹائے جانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پرچم کو نتساریم فوجی دستوں کے انخلا کی تیاری کے سلسلے میں ہٹایا گیا تھا۔ ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ کس قدر شرم کی بات ہے!

صہیونی چینل کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ نتساریم میں صہیونی فوج کی جانب سے نگرانی کے لئے نصب کیے گئے کیمرے بھی ہٹائے جارہے ہیں۔ نتساریم ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے!