رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دو شہید ججوں حجج الاسلام، شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں دو شہید ججوں حجج الاسلام، شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

 دونوں شہید عدلیہ کے مایہ ناز اور بہادر جج تھے جنہیں گزشتہ روز عدالت کے باہر شہید کر دیا گیا۔