خبر رساں ذرائع نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دینے کے دوران القسام فورسز کی بڑی موجودگی کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران القسام بریگیڈ کے مجاہدین بڑی تعداد میں موجود رہے۔ 

غزہ شہر کے السرایا اسکوائر سے شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دینے کے دوران قسام بٹالین کے مجاہدین کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہے۔ 

فلسطینی ذرائع نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے مزاحمت کی طرف سے تین اسرائیلی خواتین کی حوالگی کے مناظر شائع کئے ہیں۔ 

اس سے پہلے بعض صہیونی میڈیا ذرائع نے تین خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دینے  کے عمل کے آغاز کی اطلاع دی تھی۔