یمن کے صیہونی اہداف پر انتقامی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ دیر پہلے مقبوضہ ایلات کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، یمن نے مقبوضہ ایلات کے صیہونی اہداف پر میزائل حملہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ یمن کی جانب سے مقبوضہ ایلات پر میزائل حملے کے دوران صیہونی خوف کے مارے بلوں میں جا چھپے جب کہ جنوبی علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔

ادھر یمن کی مسلح افواج نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں قابض رجیم کے خلاف حملے جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔