مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینی عوام کی شاندار فتح کے بعد تحریک حماس کی جانب سے "طوفان شکوہ مند ہوگیا" کے نعرے کو فتح کے شعار کے طور پر چنا گیا ہے۔
لیکن لطف کی بات یہ ہے کہ اس نعرے کو شہید یحییٰ السنوار نے اپنی زندگی میں اور اپنی شہادت سے قبل فتح کے شعار کے طور پر چنا تھا۔
حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کو تین ماہ قبل غزہ کے جنوب میں صہیونی افواج نے شہید کر دیا تھا، وہ آخری دم تک فلسطینی عوام کا دفاع کرتے رہے۔
صہیونی حکام کے دعووں کے برعکس السنوار کبھی بھی زیر زمین سرنگوں میں نہیں چھپے اور بالآخر صیہونی افواج کے ساتھ براہ راست جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کے کمانڈروں کو قتل کرکے ان کا نام مٹانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس کے برعکس ان دلاوران مقاومت کو شہادت کے بعد عالم اسلام میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔