مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ان کے روسی ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک طویل مدتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ تاریخی اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے سے ایران اور روس کے تعلقات کی "رفتار" میں مزید تیزی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی روس-ایران اسٹریٹجک شراکت داری مختلف شعبوں میں گہرے اہداف کا تعین کرتی ہے۔
پیوٹن نے غزہ جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی صورتحال پر صدر پزشکیان کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور ایران یکطرفہ پسندی کے خلاف ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے ماسکو کے ساتھ نئے تجارتی اور ٹرانسپورٹ روٹس کی تعمیر کے لیے اچھے معاہدے کئے ہیں۔
پزشکیان نے انسانی حقوق کے حوالے سے مغربی ممالک کے دوہرے معیارات پر سخت تنقید کی۔