فلسطینی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح ثالثوں کی مدد سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کے ساتھ معاہدے کے دوران پہلے مرحلے میں جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے ان کی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس میں تمام گروہ اور فلسطینی قوم شامل ہو۔

صہیونی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاہدے پر آئندہ اتوار کو عمل درآمد کیا جائے گا۔