ایرانی صدر ماسکو کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک دستاویز پر دستخط کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے علاوہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

صدر پزشکیان اس دوران دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ایرانی صدر روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ تزویراتی مشاورت کے نتائج پر روشنی ڈالیں گے۔

مسعود پزشکیان تاجکستان کا دورہ مکمل کرکے آج روس پہنچ چکے ہیں۔