مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشیکیان اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر دوشنبہ پہنچے ہیں جہاں تاجکستان کے وزیراعظم رسول زادہ نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
صدر پزشکیان اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات کے دوران مشترکہ تعاون کی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کریں گے۔
ایرانی صدر تاجکستان کے بعد روس جائیں گے جہاں صدر پیوٹن سمیت اس ملک کے دیگر اعلی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔"