یمن کی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز کو چھٹی بار نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  یمن نے بحیرہ احمر کے شمال میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ایک ہائبرڈ فوجی کارروائی کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن کے خلاف اس امریکی جہاز کی جارحانہ کارروائی کے جواب میں سے کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

یحییٰ سریع نے بتایا کہ اس آپریشن کے مقاصد کو کامیابی سے پورا کیا گیا ہے اور بحیرہ احمر میں مذکورہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو چھٹی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے لئے تیار ہیں اور ہم فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع کرتے رہیں گے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا: ہمارا جوابی آپریشن غزہ میں صیہونی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔