مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے آج شام ایک خصوصی اجلاس کے دوران یرغمالیوں کے بارے میں ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے موساد اور شباک کے سربراہان اور صیہونی فوج کے اعلی عہدیداروں کو مذاکرات جاری رکھنے کے لیے دوحہ کے دورے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے باخبر امریکی ذرائع کے حوالے سے اس رجیم اور غزہ کی فلسطینی مزاحمت کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع کی تھیں۔
صیہونی ٹی وی نے آگاہ کیا کہ جنگ بندی معاہدہ کئی مراحل پر مشتمل ہوگا، جس میں صیہونی حکومت کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ دوبارہ جارحیت کی مرتکب نہیں ہوگی، جب کہ تحریک حماس کو بھی یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی میں باقی تمام صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔