شام پر جولانی رجیم کے قبضے کے بعد اسرئیلی فوجیں ٹہلتی ہوئی اس ملک میں داخل ہورہی ہیں، مقامی ذرائع ابلاغ نے ملک کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں صیہونی فوج کی دراندازی کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج کی شام میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔
   غاصب فوج نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔

المعلقہ قصبے کے رہنما نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ شام میں اسرائیل کی پیش قدمی روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

انہوں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں قصبے کی زرعی زمینوں کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔

المعلقہ قصبے کے سربراہ نے اسکائی نیوز کو بتایا: ہمیں الجولانی حکومت کی جانب سے علاقے کی مدد کے وعدے ملے ہیں، لیکن ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار نے خبر نہیں لی ہے۔"